لاہور(کرائم رپورٹر سے)ٹرائی نیشن سیریز کی سکیورٹی پر 11ایس پیز،32ڈی ایس پیز اور75ایس ایچ اوزفرائض سر انجام دے رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ528اپر سبارڈنیٹس،222لیڈی کانسٹیبلان سمیت 7500 سے زائد افسران و جوان میچز کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گےصوبائی دارالحکومت میں ٹرائی نیشن سیریز کے دومیچز منعقد ہو ں گے،پہلا میچ پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین گزشتہ روز منعقد ہوادوسرامیچ 10فروری کو نیوزی لینڈ اور ساؤتھظافریقہ کے مابین کھیلا جائے گا،ٹرائی نیشن سیریزاورچیمپئینز ٹرافی کے میچزکے لئے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کی قیام گاہ، روٹس اور قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے بھر پورانتظامات کئے گئے ہیں۔کھلاڑیوں وشائقین کی سکیورٹی کیلئے بیرئیرز، واک تھروگیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز، خاردار تاریں ودیگرسکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں، ہر فرد مکمل تلاشی کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہو گا۔ خواتین شرکاء کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گئی،پولیس افسران تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ میچوں کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔
لاہورپروفیسر افضل جاوید سابق صدر World Psychiatric Association اور فاؤنٹین ہاؤس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں ۔ انہیں...
لاہور پاکستان ریلویز نے گریڈ 19 کے 6افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ڈپٹی سی او پی گڈز...
لاہور پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے لاہور کے تھیٹر اور سینما...
اہور پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے اوپن لائن کے زیر اہتمام لاہور ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ملازمین...
لاہورمعروف روحانی و اصلاحی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے جامع مسجد دار الشفاء شاہ جمال لاہورمیں ”حج کی...
لاہورمسلم لیگ لائرز فورم پنجاب بلوچستان کی دھرتی پر پاک فوج کے جوانوں اور معصوم شہریوں پر خود کش حملوں کی...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد حسین چٹھہ نے آٹزم سے متاثرہ بچی کا ماہانہ خرچ بڑھانے کیلئے ماں کی درخواست...
لاہور سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی سپورٹس سکیموں میں اب تک 77 فیصد فنڈز...