لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب میں تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز ہوگیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شوکی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے فورٹریس اسٹیڈیم آمد پروزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا،وزیراعظم اور وزیراعلی روایتی بگھی پر سوارہوکر سلامی کے چبوترے پر پہنچے-چارگھڑ سواروں کے دستے نے چبوترے کے سامنے آکر ہارس اینڈ کیٹل شو کے آغاز کی اجازت طلب کی- مہمانان خصوصی نے رسمی اجازت دے کر افتتاح کر دیا- وزیراعلی نے ہینڈ پرنٹ سے میلے کا منفرد ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا، فورٹریس اسٹیڈیم ڈھول کی تھاپ سے گونج اٹھا- پاکستان، کویت، ناروے،عمان، قطر، سعودی عرب، ساؤتھ افریقہ، امریکہ کی انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ٹیموں کے دستوں نے مارچ کیا-پاکستان، ایران، ترکیہ، تاجکستان کی ارچری ٹیموں کے دستے نے بھی مارچ کیا-ڈھول کی تھاپ پر ناچتے اونٹ اور اونٹنیاں سے لائیو سٹاک مارچ کا آغاز ہوا- شو میں نیلی راوی ساہیوال اور دیگر پنجاب کی بہترین نسل کی بھینس کی نمائش کی گئی- لوہی، مندری بھیڑ،تھل فیصل آباد اور گجرات بیتل اور ناچی بکریوں کی نمائش بھی توجہ کامرکز رہی- علاقائی اور صوبائی ثقافت کی عکاسی کرتے رنگ برنگے فلوٹ حاضرین کی دلچسپی کا مرکزبنے رہے- سجے سجائے فلوٹس پر روایتی علاقائی رقص کے مظاہرے پیش کئے گئے-سینکڑوں ڈھولچیوں کے دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا-بیک وقت 6 ڈھول بجاتا ڈھولچی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا-ہارس اینڈ کیٹل شو میں درویش رقص کا سحر انگیز شو پیش کیا گیا- سلواکیہ کے ماہر فنکاروں نے لیزر لائٹس کرتب سے شائقین کو محظوظ کیا- مقدونیہ کے بینڈ نے ہارس اینڈ کیٹل شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا- معروف کوریوگرافر وہاب شاہ نے سینکڑوں فنکاروں کے ہمراہ پنجاب کے روایتی گیت پیش کر کے سماں باندھ دیا- عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس پر ہزاروں بچوں اور نوجوان سٹیج کے سامنے جمع ہو گئے - تقریب میں ڈرون سے قومی پرچم، مینار پاکستان اور دیگر قومی و علاقائی لیزر امیج بھی پیش کئے گئے-
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...