لاہور ہائیکورٹ ، مزید چار ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے نام طلب

10 فروری ، 2025

اسلام آباد (عاصم جاوید) جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں مزید چار ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کیلئے 13 فروری تک نام طلب کر لئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں چار ایڈیشنل ججز پنجاب کی ضلعی عدلیہ سے لئے جائیں گے ۔ اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن نے ممبران کمیشن کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے 6 فروری کے اجلاس کے فیصلے کے تناظر میں نام طلب کئے گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ چیئرپرسن نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی مشاورت کے بعد پنجاب کی ضلعی عدلیہ سے لاہور ہائیکورٹ میں چار ایڈیشنل ججز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔