اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان بار کونسل ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلاء تنظیموں کے منتخب نمائندوں نے آج جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر احتجاج کی کال کی مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ سیاسی عناصر کی طرف سے چلائی جانے والی ایسی فضول مشقیں ناکام اور جلد ہی بے اثر ہو جائیں گی۔ اتوار کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد روف عطانے پاکستان بار کونسل ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، پنجاب بار کونسل ، خیبر پختونخوا بار کونسل ، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہا افسوس کیساتھ یہ بات دیکھنے میں آئی کہ قانونی برادری کے اندر کچھ سیاسی دھڑے اپنے مذموم سیاسی مقاصد اور قابل اعتراض سیاسی ایجنڈوں کے حصول کیلئے انتشار اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج کی نام نہاد احتجاج کی کال مقصد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کو سبوتاژ کرنا ہے جو سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے منعقد ہو رہا ہے۔ ہم ایسی احتجاج کی کالوں کو سختی سے مسترد اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔ وکلاء برادری قانون کی حکمرانی ، عدلیہ کی آزادی اور آئین کی حکمرانی کی حمایت میں متحد ہو جائے اور تفرقہ ڈالنے والی قوتوں کو مسترد کر دے۔ مشترکہ بیان میں وکلا تنظیموں کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ہم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تمام کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم 26ویں آئینی ترمیم اور اس کے بعد ہونے والے واقعات کی آئین کے حصے کے طور پر تائید کرتے ہیں۔ ہڑتال کی کال دینے کا فیصلہ صرف اور صرف منتخب نمائندوں کا کام ہے ، غیر منتخب تخریبی عناصر کو اس کا حق نہیں۔
اسلام آبادرواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ،وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف...
کراچیٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکار کے مطابق دونوں ممالک معاہدے کے 80 سے 85 فیصد حصے پر متفق ہو چکے ہیں، تاہم...
کراچی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے سپر...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے 2506 مریم نواز ہیلتھ کلینکس اؤٹ سورس کر دیئے۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے 115 دیہی صحت...
کراچی ایران امریکا مجوزہ معاہدہ، جنیوا میں دستخط متوقع، قطر اور پاکستان کی مشترکہ ثالثی، ʼاسلام آباد...
اسلام آباد پٹرول کی قیمت میں 4روپے کمی،373.78روپے کا ہوگیا، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپےکمی، ڈیزل کی نئی...
اسلام آباد وزارت توانائی کیلئے بجٹ میں تنخواہو ں سمیت کل رقم578ارب 83کروڑ 72لاکھ 16ہزار روپے مختص کیے گئے جو کہ...
استنبول ترکیہ میں ایک مسافر طیارہ ایئرپورٹ پرریڈار ٹاور سے ٹکرا گیا جس سے طیارے کا ایک ونگ ٹوٹ گیا حادثے میں...