اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)شہبازحکومت نےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کےدوران پاکستان کےتمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ کرنےمیں کامیابی حاصل کرلی ۔ منرلز ،پیٹرولیم 48،کیمیکل،فرٹیلائرز ،فارما 25،ٹیکسائل اورلیدرکی برآمدات میں10 فیصد اضافہ جبکہ دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات 11،میٹلز اورجیمز کی برآمدات بھی 7فیصد بڑھیں، حکومتی ذ رائع کے مطا بق جولائی تادسمبر2024میں سالانہ بنیاد پرٹیکسائل اورلیدرکی برآمدات میں10 فیصداضافہ ہوا، اسی مدت میں ایگرو اور فوڈ سیکٹر میں سالانہ بنیادپربرآمدات میں6فیصد اضافہ ہوا۔مالی سال کی پہلی ششماہی میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات 11فیصد،میٹلز اورجیمز کی برآمدات7فیصد بڑھیں، منرلز اورپیٹرولیم کی برآمدات میں48فیصد، کیمیکل،فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں25فیصد اضافہ ہوا، ٹیکسائل اور لیدر کی برآمدات9ارب62 کروڑ 46لاکھ ڈالرزر ہیں،اسی مدت میں ایگرو اور فوڈ سیکٹرکی برآمدات4 ارب13 کروڑڈالرز رہیں،جولائی تادسمبرمیں دیگرمینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات ایک ارب28کروڑ ڈالر، میٹلز اینڈجیمزکی برآمدات کاحجم61کروڑ 40لاکھ ڈالر ، منرلز،پیٹرولیم کی برآمدات61کروڑ25 لاکھ ڈالر، کیمیکلز،فرٹیلائزراورفارماسیکٹرکی برآمدات کاحجم24کروڑ22لاکھ ڈالر رہا۔
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے: معیشت۔ سات...
اسلام ا ٓبا د بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور واپڈا کے گریڈ 17تا 22 ملازمین کے گھروں کی فری بجلی ختم کردی گئی۔ ان...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...
کراچی آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو خوراک کی کمی ، واشنگٹن کی تردید، امریکی جہازوں پر خوراک...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچیمقبوضہ مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق کے منصوبوں پر برطانوی قانون سازوں نے اسرائیل پر سخت پابندیاں...