پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی،53افسران کی خدمات ڈیپوٹیشن پر منتقل

10 فروری ، 2025

راولپنڈی(راحت منیر)پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) کو آپریشنل کرنے کیلئے صوبہ بھر سےگریڈ17کے53افسران کو ڈیپوٹیشن پر ڈی جی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کےسپرد کردیا گیاہے۔افسران کا تعلق 17اضلاع اور 12صوبائی محکموں سے ہے۔لاہوراور گوجرانوالہ سے چارچار، راولپنڈی، قصور،ساہیوال،فیصل آباد،ملتان سے تین تین،سیالکوٹ اور ڈی جی خان سے دو دو،بہاولپور،لودھراں،خانیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب،شیخوپورہ،بہاولپور اور پاکپتن ضلع سے ایک ایک افسر لیا گیا۔راولپنڈی سے اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈ عبداللہ غازی،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو صائمہ نذیر اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل آفتاب اشرف کو پیرا میں بھجوایا گیا ہے۔ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ سے چار،ہوم ڈیپارٹمنٹ سے تین،پی اینڈ ایس ایچ سی سے دو جبکہ ایس اینڈ جی ڈی اے،وائلڈ لائف،اے سی ایس سیکرٹریٹ،سی اینڈ ڈبلیو،آبپاشی،زراعت،پی ایم اے،ایس ایم سی اینڈ ایم ای اور محکمہ صنعت سے ایک ایک افسر لیا گیا ہے۔ 13رکنی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی چیئر پرسن وزیر اعلی پنجاب ہیں۔ وائس چیئر مین چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی اتھارٹی سیکرٹری ہیں۔ ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ کا چیئر مین متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیکرٹری ہیں۔بورڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر،ڈسٹرکٹ اٹارنی اور ضلعی محکموں کے سربراہ شامل ہیں۔اتھارٹی کے تحت انفورسمنٹ فورس کو گرفتاری،سماعت اور سزا کا اختیار ہوگا۔