ہائیکورٹ بار راولپنڈی انتخابات،5 ہزار665وکلاء حق رائے دہی استعمال کرینگے

10 فروری ، 2025

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات 2025-26 کیلئے آٹھ اضلاع اور12تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے پانچ ہزار6سو65وکلاء اپنے حق رائے دہی استعمال کرینگے،الیکشن کیلئے تنویراحمد خان کی سربراہی میں39رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دیا جاچکا ہےجس کا اہم اجلاس آج(پیر)کو طلب کیا گیا ہےامکان ہے 22فروری کو امیدواروں کا چنائو ہوگا،ہائیکورٹ بار زرائع کے مطابق ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات کیلئے ووٹرز میں چار ہزار ایک سو چھ لائف ٹائم جبکہ ایک ہزار پانچ59ریگولر ممبر ہیں تین ہزار نوسو دس وکلاء نے لائف ٹائم ممبر شپ حاصل کررکھی ہے،راولپنڈی کے لائف ٹائم ممبردو ہزار چار سو تین جبکہ ریگولر ممبرنوسودو ہیں کل ووٹرز راولپنڈی کےتین ہزار تین سو پانچ ہیں،دوسرے نمبر پر اسلام آباد کے لائف ٹائم ممبرز ایک ہزار ایک سو چوبیس ہیں چکوال کے192،اٹک کے123،جہلم کے172،تلہ گنگ 40،مری28،میانوالی کے118، گوجرخان154، کہوٹہ47،ٹیکسلا156، جنڈ18،پی ڈی خان39،فتح جنگ28،پنڈی گھیب25، سوہاوہ25، چواسیدن شاہ5،کلر سیداں22، حسن ابدال 38،سرائے عالمگیر6ممبر ہیں،ایک سال میں125نئے ممبرز ووٹر بنے ہیں،2024-25میں پانچ ہزار پانچ سو چالیس وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔