اسلام آباد( نیو زرپورٹر)قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ،اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ اہم قانون سازی کی جائے گی ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کریں گے۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سول کورٹس ترمیمی بل پیش کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 پیش کریں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل بھی پیش کریں گے اجلاس میں نکتہ اعتراضات اور توجہ دلائو نوٹس پر مختلف امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ایم این اے راجہ پرویز اشرف جنکوز کے ملازمین کو ڈسکوز اور دیگر اداروں میں ضم نہ کرنے کے ایشو پر توجہ دلائو نو ٹس پیش کر یں گے جبکہ امجد علیخان سوات ریجن میں نئے گیس کنکشن نہ دینے کے مسلہ پر توجہ دلائو نو ٹس پیش کریں گے۔
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپر یشن پر اظہار تشکرکیا ہے۔...
اسلام آباد پاور ڈویژن کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی کو بتایا گیا کہ صوبوں کی جانب سے 31 مارچ 2025...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جماعت بی جے پی کا...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات...
اسلام آباد/نئی دہلی ہندوستان نے پاکستانی ایئر لائنز کے ذریعہ چلائی جانے والی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود...
کراچی خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طلبہ شہید...
اسلام آباد پاکستان موجودہ مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں غیر ملکی کمرشل قرضوں کے لیے مقرر کردہ 3.77 ارب ڈالر کے...
انصار عباسیاسلام آباد:… عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر...