قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام، اہم قانون سازی کی جائے گی

10 فروری ، 2025

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ،اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ اہم قانون سازی کی جائے گی ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کریں گے۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سول کورٹس ترمیمی بل پیش کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 پیش کریں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل بھی پیش کریں گے اجلاس میں نکتہ اعتراضات اور توجہ دلائو نوٹس پر مختلف امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ایم این اے راجہ پرویز اشرف جنکوز کے ملازمین کو ڈسکوز اور دیگر اداروں میں ضم نہ کرنے کے ایشو پر توجہ دلائو نو ٹس پیش کر یں گے جبکہ امجد علیخان سوات ریجن میں نئے گیس کنکشن نہ دینے کے مسلہ پر توجہ دلائو نو ٹس پیش کریں گے۔