وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر امارات جائیں گے

10 فروری ، 2025

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریفوزیراعظم آج دو روزہ دورے پر امارات جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔