ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کے اے ایم ایس کے ڈاکٹروں کے ساتھ مبینہ ناروا رویے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے ایم ایس ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ہراج سے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی کی سربراہی میں ملاقات کی ،وفد نے مذکورہ اے ایم ایس کے ڈاکٹروں کے ساتھ مبینہ ہتک آمیز رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایم ایس کو بتایا کہ اکتوبر 2024ء میں بھی ان کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر ایک ماہ کا وقت مانگا گیا تھا تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، اب وہ دوبارہ سینئر کنسلٹنٹس سمیت دیگر ڈاکٹروں سے نہایت ہتک آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں، لہٰذاا فوری ایکشن لیا جائے ، وفد میں ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ ،ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ، ڈاکٹر وقار نیازی ،ڈاکٹر میاں خضر ،ڈاکٹر جام سعید،ڈاکٹر منظورسمیت دیگر ڈاکٹرز شامل تھے۔
ملتان پولیس تھانہ شاہ شمس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطاب...
جہانیاں نواحی آبادی گھمن ٹاؤن نزد ریلوے سٹیشن گھر میں چاول کھانے 4 افراد بے ہوش ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو...
لودھراں پولیس کانسٹیبل کی اپنی22 سالہ کزن سے زیادتی،حمل بھی ضائع کروادیا، مقدمہ درج، ملزم نے عبوری ضمانت...
ملتان میپکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ’’بیہیویئر بیسڈ سیفٹی ماڈیول‘‘ پر خصوصی سیمینار اور تربیتی لیکچر کا...
ملتان پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے...
ماچھیوالتھانہ سٹی بورے والا پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 8 افراد کو گرفتار کر لیا،پولیس نے انسداد...
ملتان بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اورفلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم سپارک کے زیراہتمام مقامی...
ملتان جعلی ریذیڈنٹ کارڈ پر مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام،3 مسافروں کو آف لوڈ کر کے امیگریشن اہلکار...