خانیوال ،آوارہ کتے نے 15سالہ لڑکے کو کاٹ لیا

10 فروری ، 2025

خانیوال (نمائندہ جنگ)نواحی علاقے مہرشاہ میں آوارہ کتے نے 15 سالہ لڑکےاکبر کو بری طرح کاٹ ڈالا ،کتے کے کاٹنے سے بچے کی ٹانگ شدید زخمی ہو گئی، بچے کو زخمی حالت میں ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ پہلے بھی اس علاقے میں آوارہ کتوں نے بچوں پر حملہ کیا ہے مگر یونین کونسل کی سطح پر آوارہ کتوں کی تلفی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا، اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔