جامعہ زکریا انسٹیٹیوٹ آف ایگرونومی میں فارغ التحصیل طلبہ کا سالانہ عشائیہ

10 فروری ، 2025

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا انسٹیٹیوٹ آف ایگرونومی میں فارغ التحصیل طلبہ کا دوسرا سالانہ عشائیہ ،1989 سے 2024تک کے فارغ التحصیل طلبہ نے شرکت کی، ملک بھر سے سول سروس، بیوروکریسی، وکالت، جامعات، تحقیق، تعلیم، سیڈ، فرٹیلائزر، ایگروکیمیکل انڈسٹری اور نجی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سابق طلبہ نے تقریب میں شرکت کی ،تقریب میں روایتی اور ثقافتی رنگ بھی شامل کیے گئے، جن میں قوالی نائٹ اور طلبہ کے بھنگڑے نمایاں رہے۔پروفیسر ڈاکٹر زاہد عطا چیمہ نے اپنے خطاب میں انسٹیٹیوٹ آف ایگرونومی کو پاکستان کا پہلا انسٹیٹیوٹ آف ایگرونومی کا درجہ ملنے پر پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر، پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی،پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر اورڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایگرونومی ڈاکٹر شکیل احمدنے اپنے خطاب میں سابق طلبہ کی تنظیم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کا مقصد فارغ التحصیل طلبہ کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو مضبوط کرنا، زراعت کے میدان میں جدید تحقیق اور تجربات کا تبادلہ کرنا، اور موجودہ طلبہ کی رہنمائی اور سرپرستی کے ذریعے ان کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔