اغوا ،تشدد اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے مقدمات درج ، کا رروائی شروع

10 فروری ، 2025

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، اغوا ،تشدد اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے مقدمات درج کرکے کا رروائی شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق  پولیس تھانہ مخدوم رشید کو زبیدہ بی بی نے درخواست دی کہ ملزمان نے اس کی بہن کو اغوا کرلیا ،اسلم نے پولیس مخدوم رشید کو اطلاع دی کہ اس کے داماد نے اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس بستی ملوک کو سلطان نے اطلاع دی کہ ملزمان نے اس کو تشدد کو نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ،ثوبیہ بی بی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اللہ دتہ نے اس کو تشدد کو نشانہ بنایا ،عذراں بی بی نے پولیس صدرشجاعباد کو اطلاع دی کہ خلیل نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا ،نسیم بی بی نے پولیس سٹی شجاعباد کو اطلاع دی کہ محمد بخش وغیرہ نے اس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ،پولیس تھانہ کپ کو فیصل نے بتایا کہ رحمت نے اس پر فائرنگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ،سونیا بی بی نے پولیس سیتل ماڑی کو اطلاع دی کہ اس کے خاوند ارشاد نے اس کو تشدد کو نشانہ بنایا اور زخمی کردیا ،پولیس نے جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس تھانہ صدرجلالپور کو نامعلوم شخص نے واردات کی اطلاع دی جو جھوٹی پائی گئی، پولیس تھانہ صدر شجاعباد کو ساجد حسین نے ڈکیتی بارے اطلاع دی جس کی تصدیق نہ ہوسکی ،پولیس تھانہ گلگشت کو خاتون نے اطلاع دی کہ تین افراد نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا مگر اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی، اسی تھانے کو قائم نے اطلاع دی کہ پانچ افراد نے اس کو اغواکرلیا مگر اطلاع جھوٹی پائی گئی، پولیس نے جھوٹی اطلاعات دینے والے افراد نے خلاف مقدمات درج کرکے کا روائی شروع کردی،پولیس تھانہ بی زیڈ نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو ارشد ٹریفک وارڈن نے استغاثہ دیا کہ سیداں والا بائی پاس ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ایک کار سے تین نامعلوم افراد اترے اور مارپیٹ شروع کردی  اورملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔