خان گڑھ، ایگری فورم کا آبیانے میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

10 فروری ، 2025

خان گڑھ ( نامہ نگار) ایگری فورم رجسٹرڈ پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب نوابزادہ شہباز خان ایڈووکیٹ نے حکومت کی طرف سے کسانوں کے آبیانہ بل کے نرخوں میں پانچ گنا جبری اضافے کو کسان کش پالیسی قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کسان طبقہ بجلی، کھاد، بیج، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقروض اور بدحال ہے اور اوپر سے آبیانہٹیکس میں بےجا اضافہ کر کے ظلم ڈھا دیا گیا ہے۔