خانیوال، اے ٹی آئی کا طلبہ یونینزکی بحالی کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

10 فروری ، 2025

خانیوال(نمائندہ جنگ) اے ٹی آئی کاطلبایونینز کی بحالی اورالیکشن کروانے کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان،ماہ رمضان کے بعد لاہور سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ’’طلبہ یونین بحالی و الیکشن کراؤ مارچ ‘‘ کا  بھی فیصلہ، انجمن طلباء اسلام پنجاب جنوبی کے ناظم مبشر منظور سلطانی اور دیگر عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تمام صوبائی حکومتوں کو پابند کرے کہ وہ فی الفور طلبہ یونینز کی بحالی کے اعلان کے ساتھ یونین الیکشن کی تاریخوں کا بھی اعلان کریں،حکومت نےاگر طلبہ یونین کی بحالی اور الیکشن کروانے کے اقدامات نہ کیے تو پوری طلبہ برادری رمضان کے بعد لاہور سے پارلیمنٹ ہاؤس کا رخ کرے گی، حکومت طلبایونینز پر عائد غیر آئینی پابندی ہٹا کر طلبہ کے دل جیت سکتی ہے، معاشرے کو امن کا گہوارہ اور پاکستان کو مستحکم بنانے کیلئے نوجوان نسل کی تربیت سب سے اہم ہے،قیام پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے ہم طلبابرادری کو علم و عمل کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں۔