خانیوال ،کمشنر ملتان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ، طبی سہولتوں کا جائزہ لیا

10 فروری ، 2025

خانیوال (نمائندہ جنگ)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کرکے ایمرجنسی ٹراما سینٹر اور وارڈز میں دسیتاب طبی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ خان ہمراہ تھے، کمشنر ملتان ڈویژن نے اس موقع پر میڈیکل سپرٹنڈنٹ کو ہسپتال کی صفائی بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی، عامر کریم خان مریضوں سے بھی ملے،طبی سہولیات ،ادویات کی دستیابی بارے استفسار کیا،انہوں نے ہسپتال میں دستیاب ادویات کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر نمایاں جگہ آویزاں کرنے کے احکامات بھی صادر کیے، کمشنر ملتان کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ڈویژن کے ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری میں کوتاہی پر زیرٹالرینس پالیسی ہے، ڈسٹرکٹ و تحصل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں مریضوں کے کیلئے ہیکپ ڈیسک قائم کرادیئے گئے ہیں۔