فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں ، 6 فوڈ پوائنٹس پر ہزاروں کے جرمانے

10 فروری ، 2025

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں،کھویا یونٹ اور متعدد سپر سٹورز کی انسپکشن،60کلو ملاوٹی کھویا، 100 لٹر زائدالمیعاد مشروبات، 10 کلو ممنوعہ چائنہ نمک، 30 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف،کھویا یونٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج جب کہ 6 فوڈ پوائنٹس کو 91 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے، کارروائیاں لڈن، لاہور روڈ بوریوالا، حبیب کالونی بوریوالا، گڑھا موڑ،سبزی منڈی وہاڑی اور بستی اسلام پورہ میں کی گئیں ،تفصیلا ت کے مطابق کھوئے کی تیاری میں سٹارچ کیمیکل کی ملاوٹ کرنے پر کھویا یونٹ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔اس کے علاوہ ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس، ناقص کنفیکشنری آئٹمز فروخت کرنے پر 6سٹور مالکان کو 91ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ممنوعہ چائنہ نمک،ایکسپائری چائے کی پتی اور دیگر غیر معیاری اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص خوراک برآمد کرکے موقع پر تلف کردی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ شہری اشیاء کی خریداری کے وقت پیکنگ پر اشیاء کی تاریخ معیاد ضرور چیک کریں۔