قادر پورراں، عالمی محفل حسن قرأت وحمد و نعت کانفرنس12 فروری کو ہو گی

10 فروری ، 2025

قادرپورراں(نامہ نگار) 12 فروری بروز بدھ بعد نماز مغرب جامعہ مسجد آہیراں والی مین بازار قادر پورراں میں سالانہ عالمی محفل حسن قرآت و حمد و نعت کانفرنس بسلسلہ دستار فضیلت منعقد ہو رہی ہے جس میں مصر سے القاری المقری فضیلت الشیخ مصطفی الجندی آف اسلامی جمہوریہ مصر اور فضیلت الشیخ ، القاری ، المقری سامح الشحات آف اسلامی جمہوریہ مصر ملک کے مشہور و معروف عبدالشکور ربانی برادران ، حافظ عمر فاروق اعوان اور محمد احمد رشید شرکت کر یں گے ۔