ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔سٹی سب ڈویژن بہاولنگر/وہوا سب ڈویژن ڈی جی خان/جمال دین والی سب ڈویژن میں بڑے پیمانے پربجلی چوروں اور نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔5افراد موقع سے گرفتارکرلئے گئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی سٹی سب ڈویژن مسلم کالونی کی ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ایکسین ہارون آباد ڈویژن ناصر محمود اور ایس ڈی اومسلم کالونی سب ڈویژن محمدآصف کی سربراہی میں میپکو ٹیم نے رینجرزاور پولیس فورسز کے ہمراہ چک 2/1-R،چک112مراد، اڈا مخدوم آباد، چک 117مراد، چک 118مراد، اڈاپُل مراد اور چک 12/1-Rمیں رننگ اورمستقل نادہندگان سے بجلی بلوں اور سابقہ بقایاجات کی مد میں 3لاکھ80ہزارروپے وصول کئے گئے جبکہ واجبات ادانہ کرنے پر 8نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور 360فٹ پی وی سی اُتارلی گئی۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد، ڈپٹی کمرشل منیجر محمد حسین قریشی اورونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی وہوا سب ڈویژن کی ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ایکسین تونسہ ڈویژن اور ایس ڈی او وہواسب ڈویژن کی سربراہی میں میپکو ٹیم نے رینجرزاور پولیس فورسز کے ہمراہ 45لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 5ڈیفالٹرز کو موقع سے گرفتارکرلیاگیاجبکہ 58لاکھ روپے بقایاجات ادانہ کرنے پر 10نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز اُتارلئے گئے۔ جوائنٹ آپریشن میں نادہندگان سے 10لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکورحیم یار خان سرکل رفیق کنول کی زیرنگرانی ایکسین صادق آبادڈویژن کی سربراہی میں ایس ڈی او جمال دین والی سب ڈویژن نے ٹیم کے ہمراہ موضع کوٹ فقیرامیں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ ملک منظور بابر کی بجلی منقطع کرکے میٹر اور ٹرانسفارمر اُتارکر قبضہ میں لے لیا۔ 4ماہ سے نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارف کے ذمہ 5لاکھ51ہزارروپے سے زائد واجبات ہیں۔رحیم آبادسب ڈویژن صادق آباد میں 13لاکھ63 ہزار روپے واجب الادا بجلی بل کی ادائیگی نہ کرنے پر سردار محمد اظہر خان کے نام سے نصب بجلی سپلائی بند کرکے تنصیبات اُتارلیں۔ نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارف 7ماہ سے بھاری رقم کا نادہندہ ہے۔بھونگ شہر میں آپریشن کرکے 15دوکانوں پر ڈائریکٹ ایل ٹی لائن سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری پکڑ لی۔ ٹیم نے ایل ٹی لائن سے بجلی کی سپلائی منقطع کردی۔
ملتان موگہ توڑ کر غیر قانونی طریقے سے رقبہ کو آبپاشی کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج...
ملتا ن بیٹری سے چلنے والے جدید الیکٹرک رکشوں کے فروغ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے تصور کو عام کرنے کے لیے ملتان...
ملتان ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں محکمانہ ترقیوں کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی سی کے...
کوٹ ادو کیپکو کے قریب گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اے سی میں آگ بھڑک اٹھی‘ ریسکیو نے بروقت آگ پر قابو پا...
کوٹ ادو ڈپٹی کمشنر کی ہدایت‘ بارشوں سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام تیز، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سڑک کنارے گڑھے...
ملتان ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کے فوری...
ملتان میپکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری‘ لاکھوں روپے کی...
ملتان ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے منشیات...