قادر پور،زمین کے تنازع پرفائرنگ کر کے کزن کو زخمی کر دیا

10 فروری ، 2025

قادرپورراں(نامہ نگار)قادر پورراں کے مضافاتی علاقے پل ریاض آباد پر آصف عرف ڈھولو نے فائر کر کے اپنے کزن مظہر کو شدید زخمی کر دیا مظہر کی ٹانگ میں تین گولیاں لگی ہیں اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ قادر پور راں بھاری نفری کہ ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کے بعد زخمی مظہر کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔