طاہر خان خاکوانی ایف بی آر ایمپلائزویلفیئر یونین کے سرپرست اعلیٰ منتخب

10 فروری ، 2025

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین آل پاکستان کی مجلس عاملہ (جنرل کونسل) نے اتفاق رائے سے طاہر خان خاکوانی کو تاحیات سرپرست اعلیٰ اور قاری ناصر اعوان کو تاحیات صدر منتخب کر لیا، اجلاس میں آگیکا کے تمام فیصلوں کی مکمل تائید اور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبات کی تحریک میں شامل رہنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔