چوک سرور شہید، تیزرفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے 4افراد شدید زخمی

10 فروری ، 2025

چوک سرورشہید (نامہ نگار) تیزرفتار کاربے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی، کار میں سوار چار افراد شدید زخمی، تفصیل کے مطابق فتح پور سے چوک سرورشہید کی جانب آنے والی ایک تیز رفتار کار ALA-071ایم ایم روڈ پر چوک سرور شہید سے آٹھ کلومیٹر جانب چوک اعظم اڈہ محمد والا پر بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں فتح پورکے رہائشی ایک ہی خاند ان کے چار افراد محمد اکرام، زبیع اللہ،گلشن بی بی، نسیم بی بی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید منتقل کیا، جہاں سے دو کی حالت تشویشنا ک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔