چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

10 فروری ، 2025

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی  اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے،تفصیلات کے مطابق  تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں نامعلوم افراد مزمل کے گھر سے صندوق کے تالے توڑ کر نقدی و زیورات چوری کرکے لے گئے،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ سے حسین کا سامان چوری ہوگیا ، تھانہ صدر کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد  صغیر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، اسی تھانے کی حدود سے عدیل کا موبائل اور ظفر کے جانور چوری ہوگئے ،تھانہ الپہ کے علاقے میں مسلح افراد سجاد سے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، بدھلہ سنت کے علاقے سے عارف کے گھر سے سامان چوری کرلیا گیا ،تھانہ قادرپورراں کے علاقے سے نامعلوم افراد کاشف سے نقدی و موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے،سٹی جلالپور کے علاقہ سے فاروق کی گندم چوری ہوگئی ،تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے شیر افگن کا موبائل جب کہ ارشد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے نامعلوم افراد شہزاد سے موٹر سائکل و نقدی جب کہ جعفر سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،سیتل ماڑی کے علاقہ سے عدنان سے موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ کپ کے علاقہ سے شہزاد سے نقدی چھین لی گئی، تھانہ گلگشت کے علاقے سے جمشید کا موبائل فون اور راشد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے مہروز کا موبائل فون چوری ہوگیا۔