اسلام آباد (نیوز رپورٹر) صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان و ممبر وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر سردار طاہر نے کہا ہے کہ کمپلیکس ٹیکسیشن مسائل کی جڑ ہے، ٹاسک فورس نے ٹیکسز کم کرنے کی تجاویز دی ہیں۔ گزشتہ سال کے سخت اقدامات سے معیشت مستحکم ہوئی ہے اب رئیل اسٹیٹ سیکٹر سمیت تمام کاروباروں کو ریلیف دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاری ٹیکسیشن، زیادہ مارک اپ ریٹ کی وجہ سے تعمیراتی سیکٹر کی گروتھ متاثر ہوئی ہے۔ 236 سی اور کے، سیون ای، ایف ای ڈی، لیٹ فائلر، نان فائلر کی صورت میں اس کو اتنا کمپلیکس کیا گیا ہے کہ ساری سرمایہ کاری دبئی منتقل یا بینکوں میں چلی گئی۔ سٹیل ایک لاکھ روپے ٹن سے تین لاکھ روپے تک چلا گیا جس پر باون ہزار ٹیکس ہے۔ سیمنٹ کی بوری پانچ سو روپے تک ٹیکس ہے یہ وہ مسائل ہیں جن کی وجہ سے ہاؤسنگ سیکٹر کی گروتھ شدید متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چونکہ انٹرسٹ کا ریٹ کم ہو رہا ہے پرائم منسٹر نے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ہم اس شعبے کو ہاؤسنگ کے شعبے کو ریوائیو کرائیں اور اس میں لوگوں کی جو گھروں کی کمی ہے وہ بھی پورا ہو، لو کاسٹ ہاؤسنگ جو ہے اس کو بھی پرموٹ کیا جائے۔
اسلام آباد ملک میں گندم کے امکانی بحران سے نمٹنے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پانچ روزکے دوران دوسرا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کے نتائج سے پہلے درخواست گزار کی ریپریزنٹیشن پر...
ملتان درگاہ حضرت بہائو الدین زکریا ؒ کےسجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدومزادہ زین حسین قریشی...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جاری اصلاحات کا مقصد شہری مرکز، جدید...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اذبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف جو اپنے اعلی سطحی تجارتی...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے نئے پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا ہے جن پر اسرائیل کے علاوہ کی شق بحال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ انیس میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیےنامزدگیوں میں...
ملتان حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کے مو قع پر ضلع ملتان میں آج مقامی چھٹی ہے ، ہائیکورٹ و...