گنڈاپور کی تقریر کے بعد ان کیلئے مسائل کھڑے ہونے والے ہیں، عقیل ملک

10 فروری ، 2025

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے صوابی جلسے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقرریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے مسائل کھڑےہونے والے ہیں۔ بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آج کل جو بڑے منصب پر لوگ بیٹھے ہیں ان کے خلاف کرپشن کے حوالے سے انکوائری وغیرہ کا معاملہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اس پر زیادہ روشنی نہیں ڈالوں گا۔عقیل ملک نے کہا کہ اس تقریر کے بعد جس طرح انہوں نے علی الاعلان جو بات کی اس کے بعد مجھے یہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مسئلے پیدا ہو رہے ہیں۔