لاہور(کرائم رپورٹرسے) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 7 ایس پیز اور36ڈی ایس پیز کے تبادلے کر د یے، نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹر ز(سی ٹی پی )سٹی ٹریفک پولیس لاہور سہیل فضل کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ، ایڈیشنل ایس پی ٹریفک لاہور محمد شہزاد کو تبدیل کر کے ایس پی سکیورٹی( پی ایچ ار) (ایس پی یو )پنجاب لاہور اور سنیئرٹریفک افیسر لاہور منیر احمد کو تبدیل کر کے سینئر ٹریفک افیسر راولپنڈی، ایس پی( آر آئی بی) بہاولپور ریجن نوید ارشاد کو تبدیل کر کے ایس پی( آر آئی بی) شیخوپورہ ریجن، ایس پی لیگل ساؤتھ پنجاب ملتان ظفر عباس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ایس پی جھنگ، اے ایس پی آپریشن ٹاؤن شپ لاہور ڈاکٹر خدیجہ عمر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ، ایس ڈی پی او ٹیکسلا راولپنڈی کائنات اظہر خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان تعینات کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ جن 36 ڈی ایس پی کے تقرر اور تبادلے کیے گئے ہیں ان میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن کاہنہ لاہورمنصور الحسن کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی لائسنسنگ( سی ٹی پی )لاہور تعینات کردیا گیا ہے ، ٹریفک افیسر لائسنسنگ( سی ٹی پی) لاہور احسن سلیم کو تبدیل کر کے ٹریفک افیسر ہیڈ کوارٹرز( سی ٹی پی )لاہور، ٹریفک افیسر ہیڈ کوارٹرز (سی ٹی پی) لاہور احمد علی کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر چکوال، تقرری کے منتظر شاہ زیب خان کو 17ویں گریڈ پر ترقی دے کر ڈی ایس پی انویسٹیگیشن کاہنہ لاہور لگا دیا گیا ہے اس کے علاوہ ڈی ایس پی لیگل ہومن رائٹس لاہور محمد جاوید اقبال کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی لیگل ہیڈ کوارٹر تھری لاہور جبکہ وہاں تعینات محمد اقبال نجم کو ڈی ایس پی لیگل ہیومن رائٹس لاہور ،ڈی ایس پی انویسٹیگیشن مسلم ٹاؤن لاہور محمد عثمان کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی آپریشن سبزازار لاہور جبکہ وہاں تعینات عامر ملک کو ڈی ایس پی آپریشن باغبانپورہ لاہورجبکہ وہاں تعینات مقصود علی کو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن مسلم ٹاؤن لاہور ،اس کے علاوہ ڈی ایس پی ٹو پولیس سکول آف انٹیلیجنس لاہور شفقت رشید کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی پاسبان سول لائنز ڈویژن( سی ٹی پی) لاہور اس کے علاوہ ڈی ایس پی ون بٹالین سیون پی سی لاہور سید ظفر عباس نقوی کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی پا سبان صدر ڈویژن( سی ٹی پی) لاہور اس کے علاوہ ڈی ایس پی ٹو بٹالین ون( پی سی) لاہور احسان اللہ شاد کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی پاسبان کینٹ ڈویژن (سی ٹی وی) لاہور ،تقرری کے منتظر خرم شہزاد چیمہ کو ڈی ایس پی کے رینک پر ترقی دے کے ڈی ایس پی آپریشن ٹاؤن شپ لاہور اس کے علاوہ ڈی ایس پی( پی ایچ پی) حافظ خضر امان زمان کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی پاسبان ماڈل ٹاؤن ڈویثرن( سی ٹی پی) لاہور، ڈی ایس پی اپریشن ٹو (پی ایچ پی) ہیڈ کوارٹر زپنجاب شاہد محمود کو تبدیل کر کے ڈی ایس پیپاسبان اقبال ٹاؤن ڈویژن( سی ٹی پی) لاہور ،تقرری کے منتظر اے ایس پی شاہزیب کو ڈی ایس پی سٹی شیخوپورہ جبکہ وہاں تعینات افتخار احمد کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی صدر فیصل آباد، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن شیخوپورہ اعجاز احمد کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی تاندلیاں والہ فیصل آباد ،ڈی ایس پی سوہاہ جہلم ساجد محمود کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی فائیو(ایس پی یو )پنجاب لاہور ،تقرری کے منتظر خالد محمود کو ڈی ایس پی کے رینک پر ترقی دیتے ہوئے ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ٹو راولپنڈی، ڈی ایس پی سٹی جہلم عبدالحمید کو ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ گجرانوالہ جبکہ وہاں تعینات عبدالجبار کو ڈی ایس پی سٹی جہلم، ڈی ایس پی( آر آئی بی) شیخوپورہ ریجن اعجاز احمد کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی سانگلہ ننکانہ صاحب جبکہ وہاں تعینات محمد اعظم کو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن شیخوپورہ، ڈی ایس پی صدر فیصل آباد طارق الیاس کیانی کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ ریجن، ڈی ایس (پی پی ایچ پی )بہاولپور سید اعجاز حسین بخاری کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی( پی ایچ پی) ڈیرہ غازی خان، ڈی ایس پی( پی ایچ پی)بھکرفیاض احمد کو تبدیل کر کے ڈی ایس( پی پی ایچ پی) سرگودہاجبکہ وہاں تعینات محمد یوسف کو تبدیل کر کے ڈی ایس (پی پی ایچ پی) بھکراس کے علاوہ ڈی ایس پی (آر آئی بی )ڈیرہ غازی خان ریجن سید نصیر احمد کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جہلم، تقرری کے منتظر سیف اللہ کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ رحیم یار خان،تقرری کے منتظر مظہر حیات کو ڈی ایس پی (پی ایچ پی) لودھراں،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر زحافظ آباد محمد آصف کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سیالکوٹ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز( پی سی) فاروق آباد رضا عباس نقوی کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی( ون )(ٹی ٹی آئی) چوہنگ (سی ایل آئی)لاہور، اس کے علاوہ ڈی ایس پی ٹریننگ ون کیمپس ٹو سہالہ غلام حسین حارث رانجھا اور ڈی ایس پی لیگل انوسٹیگیشن( ون) لاہور شاہد صدیق کو بھی تبدیل کر کے سی پی او آفس لاہور کو تبدیل کرکے سی پی او آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےتاکہ یہ افسران یو این مشن سائوتھ سوڈان کے لئے روانہ ہوسکیں، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ افیسر سپیشل برانچ لیہ عزیز احمد کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی انویسٹیگیشن( آر او) (سی ٹی ڈی) سرگودھا کی خالی اسامی پر تعینات کر دیا گیاہے۔
اسلام آباد ملک میں گندم کے امکانی بحران سے نمٹنے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پانچ روزکے دوران دوسرا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کے نتائج سے پہلے درخواست گزار کی ریپریزنٹیشن پر...
ملتان درگاہ حضرت بہائو الدین زکریا ؒ کےسجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدومزادہ زین حسین قریشی...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جاری اصلاحات کا مقصد شہری مرکز، جدید...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اذبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف جو اپنے اعلی سطحی تجارتی...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے نئے پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا ہے جن پر اسرائیل کے علاوہ کی شق بحال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ انیس میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیےنامزدگیوں میں...
ملتان حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کے مو قع پر ضلع ملتان میں آج مقامی چھٹی ہے ، ہائیکورٹ و...