وہاڑی: پولیس کانسٹیبل کی نو عمر لڑکے سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

10 فروری ، 2025

وہاڑی (نمائندہ جنگ، نامہ نگار) پولیس کانسٹیبل کی نو عمر لڑکے سے  زیادتی  کی کوشش، مقدمہ درج، شبیر آباد کا 13 سالہ لڑکا جوڈیشل کالونی کے پاس سے صبح 9 بجے سائیکل پر سوار گزر رہا تھا کہ ملزم پولیس ملازم محمد فاروق تعنیات جوڈیشل گارڈ نے پکڑ کر زبردستی کمرے میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، لڑکے کے شور مچانے پر فرار ہو گیا، پولیس تھانہ دانیوال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔