لاہور (نیوز ایجنسی )لاہور کے علاقے مناواں میں ایک باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اہلکار نے پکڑے جانے پر شہری پر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق، مقامی افراد نے ملزم اہلکار کو قابو کر کے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان ساجد کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق، ملزم اہلکار کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے، جو شفیق آباد تھانے میں تعینات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اسلام آباد ملک میں گندم کے امکانی بحران سے نمٹنے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پانچ روزکے دوران دوسرا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کے نتائج سے پہلے درخواست گزار کی ریپریزنٹیشن پر...
ملتان درگاہ حضرت بہائو الدین زکریا ؒ کےسجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدومزادہ زین حسین قریشی...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جاری اصلاحات کا مقصد شہری مرکز، جدید...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اذبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف جو اپنے اعلی سطحی تجارتی...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے نئے پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا ہے جن پر اسرائیل کے علاوہ کی شق بحال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ انیس میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیےنامزدگیوں میں...
ملتان حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کے مو قع پر ضلع ملتان میں آج مقامی چھٹی ہے ، ہائیکورٹ و...