ملتان،خودکشی یا قتل؟گھر سے خاتون کی پھندہ لگی لاش برآمد

10 فروری ، 2025

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ بی زیڈ کے علاقے سے گھر سے خاتون کی پھندہ لگی لاش ملی ہے جسے تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی پولیس کے مطابق تیس سالہ حفظہ بی بی غازی آباد میں اپنے خاوند اظہر کے ہمراہ رہتی تھی جس کی گھر سے پھندہ لگی لاش ملی ہے حفظہ بی بی کے لواحقین نے خاتون کے خاوند پر قتل کا الزام بھی عائد کیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ قتل ہے یا خودکشی یہ بعداز تحقیقات معلوم ہوگا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر منتقل کر دی ہے ۔