تاندلیانوالہ ( نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کسان کو استحصال سے بچانے کیلئے مڈل مین کا کردار محدود کرنے کیلئے موثر پالیسی لائے ،جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا معیشت کی ترقی ممکن نہیں لیکن موجودہ حالات میں کسان اضطراب کا شکار ہے ،حلقے کے عوام کے شانہ بشانہ چلیں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ،دیرینہ مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کے حل کیلئے سنجیدہ اور بھرپور کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97کے طویل دورے کے دوران علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتوںمیں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے حلقے میں انتقال کر جانے والوں کے عزیز و اقارب سے اظہا تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو یہ باور کرانا چاہتا ہوں کہ کسی بھی مشکل وقت میں آپ ہمیں اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے ، حلقہ این اے 97اور اس طرح کے دیگر پسماندہ ترین علاقوں کی ترقی حکومتوں کی ترجیح ہونی چاہیے ۔ یہاں کی عوام سے وعدہ ہے میں اور میرے ساتھی اپنی ذاتی حیثیت میں حلقے کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں رہیں گے۔ عوام سے بلا تعطل رابطوں کے لئے تاندلیانوالہ، ماموں کانجن اور کنجوانی میں دفاتر کھولے ہیں ، ذاتی حیثیت میں بھی حلقے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سر گرمیاں کر رہے ہیں اور یہ کسی پر کوئی احسان نہیں ہے ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہمارے پیش نظر صرف عوام کے مسائل کا حل اور ان کی خوشحالی ہے ، ہم نوجوانوں، کسانوں سمیت ہر طبقے کیلئے آواز بلند کررہے ہیں ۔
اسلام آباد ملک میں گندم کے امکانی بحران سے نمٹنے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پانچ روزکے دوران دوسرا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کے نتائج سے پہلے درخواست گزار کی ریپریزنٹیشن پر...
ملتان درگاہ حضرت بہائو الدین زکریا ؒ کےسجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدومزادہ زین حسین قریشی...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جاری اصلاحات کا مقصد شہری مرکز، جدید...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اذبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف جو اپنے اعلی سطحی تجارتی...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے نئے پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا ہے جن پر اسرائیل کے علاوہ کی شق بحال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ انیس میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیےنامزدگیوں میں...
ملتان حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کے مو قع پر ضلع ملتان میں آج مقامی چھٹی ہے ، ہائیکورٹ و...