کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پسنی فش ہاربر ایریا میں کوسٹ گارڈز نےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بتاتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔پہاڑوں سے حملہ کیا گیا ،ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ،باقی دہشت گرد فرار ہوگئے ،دیگر رات کی تاریکی میں پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے کوسٹ گارڈز ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے اتوار کی شب پہاڑیوں سے پسنی کے فش ہاربر ایریا پر کوسٹ گارڈز کی پوسٹ پر شدید فائرنگ کی اور راکٹ مارے کوسٹ گارڈز کے جوانوںنے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا جوانوں کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے پہاڑی علاقے میں فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جو رات گئے تک جاری تھا ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں کوسٹ گارڈ ز کے جوان محفوظ رہے۔
اسلام آباد ملک میں گندم کے امکانی بحران سے نمٹنے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پانچ روزکے دوران دوسرا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کے نتائج سے پہلے درخواست گزار کی ریپریزنٹیشن پر...
ملتان درگاہ حضرت بہائو الدین زکریا ؒ کےسجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدومزادہ زین حسین قریشی...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جاری اصلاحات کا مقصد شہری مرکز، جدید...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اذبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف جو اپنے اعلی سطحی تجارتی...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے نئے پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا ہے جن پر اسرائیل کے علاوہ کی شق بحال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ انیس میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیےنامزدگیوں میں...
ملتان حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کے مو قع پر ضلع ملتان میں آج مقامی چھٹی ہے ، ہائیکورٹ و...