اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی ، بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، 8 فروری کو بدترین دھاندلی کی گئی، موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں سیاست میں ملاقاتیں اور میل جول ایک خاص قسم کی معروضی ضرورت کے تحت ہوا کرتا ہے، پہلے بھی اگر ملنا جلنا رہا ہے تو 26ویں آئینی ترمیم کے تحت رہا ہے جس میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی تھی، امریکا سے لیکر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، 8 فروری کوملک بھر میں بدترین دھاندلی کی گئی، موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مردان کے علاقے شیر گڑھ میں دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے رجسٹریشن کے نام پر بنک اکائونٹ بند کرنے کی سازش کی، میری پارلیمنٹ عوام ہے، قادیانیت یہودیوں کے پیداوار ہے، جب تک میری طاقت زندہ ہے کسی کا باپ بھی قادیانیت نہیں لاسکتا، سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہودی بستیاں ناجائز ہیں، ہم فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ہم سیاسی جہاد کے راستے پر قائم ہے، میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں گے اور تمہارے ایوانوں تک پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نتین یاہو کہتاہے سعودی عرب میں فلسطینی آباد کرینگے، افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کرلی، 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین ڈٹے رہے، جنگ عظیم کے بعد یہودیوں نے مار کھائی دربدر ہوگئے۔
اسلام آباد ملک میں گندم کے امکانی بحران سے نمٹنے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پانچ روزکے دوران دوسرا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کے نتائج سے پہلے درخواست گزار کی ریپریزنٹیشن پر...
ملتان درگاہ حضرت بہائو الدین زکریا ؒ کےسجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدومزادہ زین حسین قریشی...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جاری اصلاحات کا مقصد شہری مرکز، جدید...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اذبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف جو اپنے اعلی سطحی تجارتی...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے نئے پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا ہے جن پر اسرائیل کے علاوہ کی شق بحال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ انیس میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیےنامزدگیوں میں...
ملتان حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کے مو قع پر ضلع ملتان میں آج مقامی چھٹی ہے ، ہائیکورٹ و...