ٹریفک حادثات میں 4؍ افرادجاں بحق ، چار زخمی ہو گئے

10 فروری ، 2025

عبدالحکیم، خانیوال، کبیروالا، شاہجمال (نمائندہ جنگ، نامہ نگار) ہیڈ سدھنائی کے قریب بس اور رکشہ میں تصادم دو افراد ہلاک، دو زخمی، مخدوم پور سے دین پور روڈ نزد اللہ ہو دربار ایک کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، شاہجمال میں ٹریکٹر کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، تفصیل کے مطابق ہیڈ سد ھنائی کے قریب تیز رفتار رکشہ اور بس میں تصادم ہو گیا جسکے نتیجہ میں رکشہ میں سوار،50 سالہ ذولفقار عبداللہ ٹاؤن ، اور لقمان محلہ اسلام آباد کا رہائشی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد عارف سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، رکشے پر سوار تمام افراد جھنگ میں سلطان باہو کے دربار میں جارہے تھے ، مخدوم پور سے دین پور روڈ نزد اللہ ہو دربار ایک کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ھو گئے،متوفی کی شناخت 50 سالہ حاجی مبارک سکنہ فیصل آباد سے ھوئی جبکہ زخمیوں میں بیٹی 20 سالہ عنصر مبارک، 8سالہ علیزے کے نام سے ہوئی، شاہجمال میں ریٹائر ٹیچر سعید وڑائچ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دوسری سمت سے آنے والے ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔