ریلوے نجکاری، مزید 7مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

10 فروری ، 2025

لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلوے کی نجکاری، مزید 7مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ان ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہائوالدین ذکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس ، موہنجو داڑو ایکسپریس اور راولپنڈی پسنجر شامل ہیں۔نجی شعبے کو ٹرینوں کی منتقلی کے لیے بڈ ڈاکومنٹس کی تیاری میں تاخیر کے باعث وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب نجی شعبے سے فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری تک وصول کی جائیں گی۔اسی دن تمام کمپنیوں کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹیکنیکل بڈز کا کھلا جائزہ لیا جائے گا، اور صرف کوالیفائی کرنے والی کمپنیوں کی فنانشل بڈز کو اوپن کیا جائے گا۔