اسرائیل نے3قیدیوں کی رہائی کے بدلے 183 فلسطینیوں کو آزاد کردیا

10 فروری ، 2025

غزہ(این این آئی)اسرائیل نے 3اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 183 فلسطینیوں کو رہا کر دیا جن میں سے 7فلسطینیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے تین 3اسرائیلی قیدیوں کو دیر البلاح سے رہا کیا ، اسرائیلی قیدیوں میں56سالہ اوہاد بن ایمی، 52سالہ ایلی شرابی اور 34سالہ اور لیوی شامل تھے جنہیں خصوصی طور پر بنائے گئے سٹیج پر لایا گیا اور اس کے بعد انہیں ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے بھی جیلوں میں قید 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔