پارٹی کو خون پسینہ دینے والے کارکنوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری،عطاء تارڑ

10 فروری ، 2025

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کو خون پسینہ دینے والے کارکنوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری، پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام لاہور پارٹی آفس نصیر آبادمیں گڈو شاہ سمیت دیگر انتقال کر جانے والے پارٹی کے وفادار مرحوم کارکنوں کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کی صدارت میں ہوئی۔دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وفات پاجانے والے کارکنان کی پارٹی کے لئے خدمات بے مثال تھیں،کارکنان نہ ہوں تو نہ کوئی ایم پی اے نہ ایم این اے ہے،ایسے کارکنان جو پارٹی کو خون پسینہ پارٹی کو دیتے ہیں ان کے جانے کے بعد ان کے بیوی بچوں کی کفالت پارٹی کی ذمہ داری ہے،کارکنوں کا جذبہ اور کاوش سے پارٹیاں زندہ رہتی ہیں،مشکل دور گزرا عدالتوں کچہریوں تھانوں میں یہ تمام کارکنان موجود ہوتے تھےاگر کارکنان آواز نہ اٹھاتے تو خزاں کے بعد یہ بہار نہ آتی،اگر کارکنان ہماری قوت نہ بنتے تو میری پہچان نہ بنتی،تقریب ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سید توصیف شاہ نگہت شیخ صبغت اللہ سلطان سید دبیر شاہ سیدہ ریحانہ یاسمین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔مسلم لیگ ن کے صدر سیف الملوک کھوکھر ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، خواجہ سلمان رفیق، چوہدری شہباز، حافظ نعمان اور دیگر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کےلئے ایسے کارڈ کا اجراء ہونا چاہیئے جس میں پتہ ہو کون سا ورکر کس وقت آیا، مشکل دور میں آئے ورکرز کا نام “مجاہد دور“ رکھا جانا چایے چاہتا ہوں کہ آج کارکنان کی آرگنائزنگ کمیٹی بنائی جائے تو کارکن ہی اس کا سربراہ ہو، انہوں نے کہاکہ چوہدری عتیق اور گڈو شاہ ہمارے لئے سبق سیکھنے کی بات ہیں۔