استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب کو4 زون میں تقسیم کردیا،نوٹیفکیشن جاری

10 فروری ، 2025

لاہور(خبرنگار)استحکام پاکستان پارٹی نے جنوبی پنجاب کے بعد صوبہ کو چار زون میں تقسیم کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایم این اے گل اصغر بگھور آئی پی پی شمالی اور سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین مغربی پنجاب کے صدر جبکہ میاں فرخ مانیکا مغربی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور میاں جنید ذو الفقار پنجاب کے نائب صدر ہوں گے۔ نو منتخب عہدیداروں سے ملاقاتوں میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی کی قیادت ہر گھر تک خوشحالی، ترقی اور امن کا پیغام پہنچائے۔ اب سیاست نہیں بلا تفریق عوامی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی پی پی پنجاب سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلا س میں پارٹی کے مرکزی رہنما رانا نذیر احمد، شعیب صدیقی، زمان نصیب ودیگر شامل تھے۔