کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بحری تجارت کامعیشت میں بنیادی کردار ہے، طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن مشق 2025 کے ضمن میں پہلی بار منعقد ہونے والے دو روزہ امن ڈائیلاگ کے افتتاحی سیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا جو پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوا۔ پاک بحریہ کے زیر اہتمام اس ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج کے سربراہان میری ٹائم تنظیموں کے نمائندگان اور معروف ماہرین نے شرکت کی۔ خواجہ محمد آصف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے استقبالیہ خطاب میں امن ڈائیلاگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لئے بحری ممالک کے درمیان تجربات کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ قابلِ عمل حکمتِ عملی وضع کی جا سکے۔ اپنے خطاب کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاک بحریہ کی ان کوششوں کو سراہا جو باہمی تعاون کے فروغ کے لئے کی جا رہی ہیں تاکہ بحری سلامتی کے پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ “محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل” کے مرکزی موضوع کے تحت امن ڈائیلاگ مختلف سیشنز پر مشتمل ہے، جن میں شریک ممالک کے سربراہان اور وفود نے بحری سلامتی، میری ٹائم تعاون، بلیو اکانومی، اور میری ٹائم سیکیورٹی پر ٹیکنالوجی کے اثرات جیسے وسیع موضوعات پر پینل مباحثے اور تفصیلی غور و خوض کیا۔
اسلام آباد ملک میں گندم کے امکانی بحران سے نمٹنے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پانچ روزکے دوران دوسرا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کے نتائج سے پہلے درخواست گزار کی ریپریزنٹیشن پر...
ملتان درگاہ حضرت بہائو الدین زکریا ؒ کےسجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدومزادہ زین حسین قریشی...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جاری اصلاحات کا مقصد شہری مرکز، جدید...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اذبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف جو اپنے اعلی سطحی تجارتی...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے نئے پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا ہے جن پر اسرائیل کے علاوہ کی شق بحال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ انیس میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیےنامزدگیوں میں...
ملتان حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کے مو قع پر ضلع ملتان میں آج مقامی چھٹی ہے ، ہائیکورٹ و...