جمعیت علمائے اسلام عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،مولاناعبدالغفور حیدری

10 فروری ، 2025

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمیعت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات بھرپور حصہ لے گی، ذمہ داران اور کارکنان ہمہ وقت تیار رہیں اور گھر گھر جا کر جے یو آئی کے پیغام کو پہنچائیں کیونکہ جے یو آئی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام سمیت عوام کے مسائل کے حل کے لیے شروع دن سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، جمعیت علمائے اسلام عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی،عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جے یو آئی کا ساتھ دیں تاکہ کرپٹ سیاست دانوں کو ایوانوں سے باہر نکالا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جمیعت علماء اسلام ضلع ملتان کے مجلس عمومی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت جے یو ائی کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کی جبکہ اجلاس میں جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ،ضلع ناظم اطلاعات رانا محمد سعید،سابق امیر حافظ محمد عمر شیخ،سٹی امیر قاری محمد یاسین کے علاوہ قاری عبدالرؤوف،مولانا خواجہ عبدالمالک،مفتی حبیب اللہ بلال،قاری زاہد حبیب،مولانا قاری طیب فرید،ملک سجاد وینس،مولانا جہانزیب ،مولانا قاری یوسف مدنی،مولانا عمر زکریا،حاجی محمد اکرم،خواجہ اکرام القادری،ملک منظور احمد کالرو،قاری محمد طاہر،قاری امیر الدین،سلمان خان،قاری عبید الرحمن سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،انہوں نے مذید کہا کہاسلامی ریاست کا تصور ختم ہو چکا ہے علماء انبیاء کے وارث ہیں،جمعیت علماء اسلام عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کی طرح جدوجہد جاری رکھے گی۔