ملتان (فورم رپورٹ؍شازیہ ناہید )ماہ رمضان المبارک میں دوسرے ممالک میںاشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کردی جاتی ہیں جب کہ ہمارے ہاں قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام آ رہا ،ریٹیلر کیساتھ ہول سیلر پر بھی سختی ہونی چاہئے، غیر یقینی کیفیت میں کچھ ٹھہراؤ آناشروع ہوا ہے۔ لیکن گھی اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔مڈل مین کے کردار کو چیک کرنا ہوگا۔ریٹیلر کو سزا دینے سےانصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔ مسلمانوں کورمضان المبارک میں قیمتیں کم کرکے خیر و برکت سمیٹنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار’’ رمضان المبارک کی آمد اور مہنگائی‘‘ کے موضوع پر ماہرین نے جنگ فورم میں کیا۔سینئر نائب صدر سبزی منڈی ندیم قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک میں سبزی منڈی میں چیزوں کی قیمتیں کم رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ریٹیلر اورریڑھی والے قیمتیں بڑھاتے ہیں اور فی کلو پر 70 سے 80 روپے کا منافع کماتے ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چیک اینڈ بیلنس کا نظام دیکھنا چاہئے۔مارکیٹوں کے لئے باقاعدہ ریٹ لسٹ مارکیٹ سے جاری ہوتی ہےان کاچیک ہونا ضروری ہے۔ مقامی پیاز کی قیمتوں میں استحکام ہے۔ٹماٹر اور آلو کی قیمتیں بھی کم سطح پر ہیں ۔لیموں کی قیمت موسم کی وجہ سے کم ہی رہے گی ۔سیب کولڈ سٹوریج میں کم ہے جس کی وجہ سے قیمت ابھی زیادہ ہے۔نومبر میں ہماری اپنی پیداوار ختم ہو گئی تھی۔ حکومت ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرکے کچھ ریلیف دے تو تو سیب مارکیٹ میں موجود رہے گا اور قیمت بھی مستحکم رہے گی۔ریٹ لسٹ کے حوالے سے چیک اینڈ بیلنس مارکیٹ کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔صدر مرکزی انجمن تاجران کریانہ ریٹیلر پنجاب آفاق انصاری نے کہا کہ غیر یقینی کیفیت میں کچھ ٹھہراؤ آناشروع ہوا ہے۔قیمتوں میں استحکام آرہا ہے لیکن گھی اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔دال ماش چھ سو سے کم ہو کر ساڑھے چار سو میں مل رہی ہے۔دال چنا ساڑھے چار سو سے کم ہوکر تین سو اسی،دال مسور چار سو سے دا سو اسی تک آچکی ہے۔چار سو چالیس روپے چل رہی ہے۔دال مونگ کی مقامی فصل نہیں ہے یہ باہر سے آرہی ہے اس لئے اس کا ریٹ کم نہیں ہوسکا۔چاول اس سیزن میں کم ہوتا ہے اس لئے اس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔کھجور کی قیمت پہلے 14000 روپے من تھی اب 16000 وپے من مل رہی ہے۔چھوٹے دکانداروں کو مانیٹر کریں لیکن اصل مسائل ہول سیل مارکیٹ کی وجہ سے ہیں جب تک قانون کے مطابق ان کو چیک نہیں کیا جائے گا ،مہنگائی مسئلہ برقرار رہے گا۔ریٹیلر کو سزا دینے سےانصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔مینوفیکچر اور ہول سیلر کو چیک کرنا چایئےزراعت میں کام کیا جائے تو رزمرہ اشیاء کی قیمتیں کم رہیں گی۔اسٹیبلشمنٹ انچارج یوٹیلیٹی سٹور ملتان ریجن خالد عباس نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کو رمضان پیکج نہ دینا غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے پاکستان کے 54 فیصد غریب لوگ یوٹیلٹی سٹورز سے سستی اشیا کی خریداری کرتے ہیں۔یہ درست ہے کہ کرپشن پاکستان کا اجتماعی مسئلہ ہے لیکن اس کو روکنے کے لئے انتظامیہ اور حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ادارے کو بند کرنا یا اس کو تباہ کرنا کوئی حل نہیں ہے۔سکردو سے کوئٹہ تک ہمارے چھ ہزار سٹورزہیں جن میں حکومت کے چار ہزار اور دو ہزار فرنچائزر ہیں ۔حکومت نے سولہ ارب دینے ہیں اب ہمارے پاس پرکیورمنٹ کے فنڈز نہیں ہیں جس وجہ سے ہمارے وئیر ہاؤسز میں سامان ہی نہیں ہے ۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملتان تاجور امین نے کہا کہ پیاز، ٹماٹر اور آلو وافر مقدار میں میسر ہیں۔ابھی ڈیمانڈ سے زیادہ سپلائی آرہی ہے تو قلت بھی نہیں ہوگی اور قیمتوں میں بھی استحکام رہے گارمضان المبارک تک ان تین سبزیوں کی قیمتیں کم رہیں گی۔کھجور اور دالیں بھی ابھی تک مناسب قیمتوں میں دستیاب ہیں۔غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جاتا ہے۔مانیٹرنگ سٹاف روزانہ نیلامی کو مانیٹر کرتا ہے۔کم سےکم اور زیادہ سے زیادہ ریٹ کومدنظر رکھ کر ریٹ لسٹ بنائی جاتی ہے۔اس میں جلد خراب ہونے والی اور دیر تک ٹھیک رہنے والی اشیاپر مارجن رکھا جاتا ہے۔ ریٹیلر زیادہ منافع خوری کے لئے قیمتیں زیادہ وصول کرتا ہے۔ان کو جرمانے، سزائیں بھی ہوتی ہیں لیکن کچھ لوگ اپنے مزاج کو بدلنے کے لئے تیار ہی نہیں ہوتے۔
اسلام آباد ملک میں گندم کے امکانی بحران سے نمٹنے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پانچ روزکے دوران دوسرا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کے نتائج سے پہلے درخواست گزار کی ریپریزنٹیشن پر...
ملتان درگاہ حضرت بہائو الدین زکریا ؒ کےسجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدومزادہ زین حسین قریشی...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جاری اصلاحات کا مقصد شہری مرکز، جدید...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اذبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف جو اپنے اعلی سطحی تجارتی...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے نئے پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا ہے جن پر اسرائیل کے علاوہ کی شق بحال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ انیس میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیےنامزدگیوں میں...
ملتان حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کے مو قع پر ضلع ملتان میں آج مقامی چھٹی ہے ، ہائیکورٹ و...