اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلا نے نئے ججز کی تقرریوں اور 26ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کیا اور ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، کئی مقامات پر پولیس اور وکلا میں جھڑپیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخلے کے تمام راستے بند کئے جانے کے باوجود وکلا کی بڑی تعداد کنٹینرز عبور کر کے ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی، کئی مقاما ت پر پولیس اور وکلا میں جھڑپیں ہوئی مگر کسی کے زخمی ہونے یا گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ، پولیس کی طرف سے مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا گیا ، ، پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف وکلا نے سری نگر ہائی وے پر دھرنا دے دیا تاہم مری روڈ پر ٹریفک رواں دواں رہی ۔ مذاکرات کے بعد وکلا پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔ وکلا نے ججز تعیناتیوں اور 26ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کیلئے پیر کو سپریم کورٹ کا رخ کرلیا ہے اور ریڈ زون کی طرف بڑھنے شروع ہوگئے،پولیس نے احتجاجی وکلا پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ پولیس اور وکلا کے درمیان جھڑپ کے بعد احتجاجی وکلا منتشر ہوگئے اور سری نگر ہائی وے پر دھرنا دے دیا اور مری جانے والی سڑک کو بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس کے خلاف وکلا ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دوران اسلام آباد کے سرینا چوک سے سپریم کورٹ جانے کی کوشش کی تو وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔پولیس کی جانب سے وکلاء کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...