لیبیا ، ایک اور کشتی کوحادثہ ، پاکستانیوں سمیت 65مسافر سوار ، 10لاشیں نکال لی گئیں

11 فروری ، 2025

اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستانی دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیاہے ۔لیبیا کی ریڈ کریسنٹ کے مطابق اس کی ٹیم نے دس لاشیں برآمدکی ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیرکو جاری بیان میں کہا گہا کہ طرابلس میں پاکستان کے سفارت خانے نے مطلع کیا ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والا ایک بحری جہاز لیبیا کے زاویہ شہر کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گیا۔ ترجمان نے کہا کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم کو زاویہ ہسپتال روانہ کردیا ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جاسکے۔