کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکےپروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن علی احمد کرد نے کہا ہے کہ وکلاء کے احتجاج کے دوران ہم اگر اشارہ کرتے تو حاوی ہو سکتے تھے لیکن پولیس بھی ہماری اپنی ہے۔ اس احتجاج کے بعد جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی تعداد تیرہ سے کم ہو کر نو ہو گئی ہے اور ہم دوبارہ آئیں گے۔ مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے مگر غیر قانونی طریقے سے احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ متاثر نہیں ہوا۔ علی احمد کرد کے پارلیمنٹ کو نہ ماننے سے فرق نہیں پڑتا آئین کے مطابق پارلیمنٹ ایگزیکٹو اور عدلیہ کے دائرہ کار واضح ہیں۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ تینوں ججز کی منتقلی آرٹیکل 200 کے تحت ہوئی لیکن ایک جج کی سنیارٹی بڑھنے سے مسئلہ پیدا ہواجبکہ میزبان حامد میر نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ ججز کی تقرری ایک سیاسی تنازع بنتی جا رہی ہے۔ وکلاء نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف احتجاج کیا لیکن اجلاس ملتوی نہیں ہوا اور نئی تقرریوں کا اعلان بھی ہو گیا۔
کراچیسینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا بھارتی اینکرکے طنزیہ سوال پر کرارہ جواب، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی...
کراچی ماہرین منیر اکرم، جلیل عباس جیلانی اور ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں فوری...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200 سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور AWACS/EWطیارے جمعرات کو نصف شب کے بعد ایرانی فضائی حدود میں داخل...
کراچی ایران،امریکا، مذاکرات پر عالمی نظریں مرکوز، ”جیونیوز“ کی خصوصی نشریات، نیوز بلیٹن بھی خصوصی نوعیت کے...
کراچی اسلام آباد میں اعلی سطح مذاکرات میں شریک دنیا کی پانچ اہم شخصیات کون ہیں؟ جے ڈی وینس سیاسیات فلسفے اور...
اسلام آباد ایران امریکہ مذاکرات اپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی یورپ کے ایوی ایشن سیفٹی ریگولیٹر نے دائرہ کار کی تمام ایئر لائنز کو مشرق وسطیٰ اور خلیجی فضائی حدود سے...