اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی کا بینہ نے کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سر براہی تبدیل کردی ۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق وزیردفاع خواجہ آصف اب اس اہم کابینہ کمیٹی کےسربراہ نہیں رہے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکو ایک اورکمیٹی کی سربراہی مل گئی ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کاچیئرمین مقرر کیا گیا ۔ اس سےقبل وزیردفاع کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کےچیئرمین تھے۔6رکنی کمیٹی میں دفاع ‘ خزانہ ا نجکاری ‘ پیٹرولیم اور اقتصادی امور کے وزراء شامل،نوٹیفیکیشن جاری ، وفاقی کابینہ کی منظوری سے کابینہ کمیٹی کی کمپوزیشن میں تبدیلی کی گئی ۔ اس سے قبل نائب وزیر اعظم کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کےارکان میں شامل نہیں تھے۔وزیردفاع کو کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز میں اب بطوررکن شامل کیاگیاہے۔ ان کے علاوہ چھ رکنی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنزکمیٹی میں خزانہ ، نجکاری ‘ پیٹرولیم اور اقتصادی امور کے وزراء شامل ہیں۔چیئر مین کمیٹی سیکرٹری نجکاری ڈویژن یا کسی اور ادارے کے سر براہ کوجس کا معاملہ زیر بحث ہو شرکت کی دعوت دے سکتے ہیں۔ دیگرممالک کےساتھ حکومتی سطح پرمعاہدوں پرمذاکرات کمیٹی کےٹی اوآرز میں شامل ہیں۔ کمیٹی مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے سکتی ہے۔ریگولیٹری کمپلائنس میں نرمی کی سفارش کرسکتی ہے۔کمیٹی کوکمرشل ٹرانزیکشنزپرفوری عمل کے لیےضروری فیصلوں کا اختیار ہے۔ کابینہ وزیراعظم کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جاتی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل نو کا نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔