اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ایک طرف ملک میں چینی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں تو دوسری طرف پاکستان کی افغانستان کےلیےچینی کی برآمدات میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا-رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ جولائی دو ہزاردو ہزارچوبیس سے لیکرجنوری دو ہزارپچیس کے دوران سالانہ بنیادوں پرافغانستان کے لیےچینی کی برآمدات چار ہزار تین سو بتیس فیصد بڑھ گئیں- ملک میں حالیہ10ہفتوں دوران چینی اوسط 21روپے26پیسےفی کلومہنگی ، چینی قیمت 153.11روپےفی کلوپرپہنچ گئی افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات میں سب سےزیادہ حصہ چینی کا ہے۔حکومتی ذرائع کےمطابق رواں مالی سال 2024۔25 کےپہلے7ماہ جولائی تا جنوری کے دوران افغانستان کےلیےچینی کی برآمد4ہزار332 فیصد اضافے کے بعد26کروڑ27لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کےلیےچینی کی برآمد کا حجم59لاکھ ڈالرز تھا-موجودہ حکومت نےجون 2024سے لیکر اکتوبر2024 کےدوران مجموعی طور پر7 لاکھ 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی برآمدکرنےکی اجازت دی-اکتوبر2024میں آخری بار5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی اورنومبرکے آخر سے لیکر اب تک چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافےکےباعث شہریوں کے جیبوں سے اربوں روپےاضافی نکال لیے گئے- دستیاب سرکاری ڈیٹا کےمطابق ملک میں حالیہ 10 ہفتوں کے دوران چینی اوسط 21روپے 26پیسےفی کلومہنگی ہوئی جس کے بعدچینی کی اوسط قیمت۔153 روپے 11پیسےفی کلوپرپہنچ چکی ہے-دستیاب سرکاری ڈیٹا کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ قیمت 160 روپےتک ہے اورملک میں چینی کی اوسط قیمت10 ہفتے قبل131روپے85پیسےفی کلو تھی۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کیسے؟ امریکی فوجی حکمت عملی سامنے آگئی ،درجن سے زائد جنگی جہاز سے زیادہ...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...
اسلام آبادملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4ہزار600روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا...
دبئی عرب امارات میں فضائی حملے رک گئے، امریکی حکام۔ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات نرم کر...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ضروریات سے زائد چینی کی برا ٓمد کے متعلق اہم فیصلے کے لئے آج بدھ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...