اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار)سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند ہفتوں میں آ سکتاہے،پہلا پارلیمانی سال ان مخصوص نشستوں کے بغیر ہی گزر گیا آئین کی 26ویں ترمیم نشستیں خالی ہوتے منظور ہوئی ،وزیراعظمʼ اسپیکرʼ حکومت اور دیگر عہدیداروں کا چناو ان ارکان کے بغیر ہوا،قومی اسمبلی کا ایک رکن بھی تحریک انصاف سے وابستہ نہیں ہے اسپیکر سیکرٹریٹ نے اس بارے اعلان جاری کر رکھاہے۔ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت جہاں زیر التوا مقدمات کی قابل لحاظ تعداد میں تخفیف ہوجائے گی وہاں پارلیمنٹ کے لئے مخصوص نشستوں کی تعداد کے بارے میں نظرثانی کی درخواست بھی زیر سماعت آئے گی یہ نشستیں موجودہ قومی اسمبلی کااختتام مہینہ پہلا پارلیمانی سال مکمل ہونے کے باوجود خالی پڑی ہیں اور ایک عدالتی فیصلے نے اس قضیئے کو لاینحل بنادیاتھا۔ پارلیمانی ذرائع نے پیر کو یہاں ’’جنگ‘‘ کو بتایا ہے کہ مخصوص نشستیں خالی رہنے سے آئینی طور پر اسمبلی کی کارروائی متاثر نہیں ہوتی تاہم اسمبلیوں میں تیس فیصد خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی مفقود ہے اوران کے بغیر ہی آئین کی شہرہ آفاق 26 ویں ترمیم منظور ہوئی تھی۔
راولپنڈی عمران خان اور بشریٰ بی بی میں ملاقات کروادی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...
کراچی امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی، نئی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ دونوں فریق وقت کو اپنے حق میں سمجھتے...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...