26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، عمران خان

11 فروری ، 2025

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ عمران خان نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی 26 نومبر کو نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں جو لوگ اس جنگ میں شریک ہیں تاریخ انہیں یاد رکھے گی،بانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیاانہوں نے سندھ کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا،عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے وہ ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں،بانی نے کہا میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا،بانی نے کہا کہ آرمی چیف کو خط ڈیل کیلئے نہیں بلکہ سمجھانے کیلئے لکھا تھاکیونکہ فوج اور عوام کے فاصلے بڑھ رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو بانی نے پیغام دیا ہے کہ ترسیلات زر چوروں کو نہ بھیجیں۔