راولپنڈی(صباح نیوز)اسلام آباد کے سینٹرل جج کی عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے استغاثہ کے گواہ قیصر محمود پر جرح کی۔علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کی درخواست دائر کر دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کبخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔اس موقع پر عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے گواہ قیصر محمود پر جرح کی۔عمران خان کے وکیل اگلی سماعت پر بھی جرح جاری رکھیں گے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کی درخواست دائر کر دی۔