اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپور ٹر )این ایف سی ایوارڈ کے تحت رواں مالی سال2024-25 کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر )میں وفاق کی جانب سے صوبوں کومجموعی طورپر3339ارب22کروڑ30لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں2435ارب34کروڑ90لاکھ روپے منتقل کیے گئے تھے ، اس طرح پہلے چھ ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 904ارب ارب روپے زیادہ فراہم ہوئے ہیں ، وزارت خزانہ کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں صوبہ پنجاب کو 1644ارب92کروڑ50لاکھ روپے ، صوبہ سندھ کو 842ارب24کروڑ60لاکھ روپے ، صوبہ خیبرپختونخوا کو 544ارب16کروڑ70لاکھ روپے اور صوبہ بلوچستان کو 307ارب88کروڑ50لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں ، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششمائی میں پنجاب کو 1189ارب69کروڑ60لاکھ روپے ، سندھ کو 602 ارب40کروڑ90لاکھ روپے ، خیبرپختونخوا کو 405ارب پانچ کروڑ90لاکھ روپے اور بلوچستان کو 238 ارب18کروڑ50لاکھ روپے فراہم کیے گئے تھے ۔
کراچی جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی ، دوطرفہ...
اسلام آباد ہفتے کے روز افغانستان کے ہندو کش علاقے میں ایک ہی دن میں دو شدید نوعیت کے زلزلے آئے، جن کے جھٹکے...
اسلام آبادپاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک کھاریاں...
کراچیبلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو نہ عدالتوں سے اور نہ...
لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہےکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں...
ملتان مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے فی تولہ پر برقرار...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں...